(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں امت اسلامیہ اور عرب اقوام سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرانے کے لئے اپنی کوششیں دوبارہ شروع کردیں- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے پچھلے دس برسوں سے جنگ زدہ علاقے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے – اسماعیل ہنیہ نے درخواست کی کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے بین الاقوامی امدادی قافلوں کا سلسلہ پھر سے شروع کیا جائے گا – واضح رہے کہ گذشتہ دس برسوں سے محاصرے کی وجہ سے غزہ کے حالات روز بروز بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کی گئی جنگوں میں تباہ ہونے کے امکانات اور تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا کام بہت ہی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے – اس درمیان فلسطین کے لئے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر رابرٹ پایپر نے بھی کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔