• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: حماس

ہفتہ 28-06-2014
in حماس
0
plf answer
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت ناقابل برداشت ہے۔ فلسطینی مجاہدین صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے سیاسی شعبے کے سینیئر رُکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ دو روز کے دوران غزہ کی پٹی پر وحشیانہ گولہ باری میں دو فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیمیں شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گی اور صہیونی فوج کو طاقت کے استعمال کا جواب دینا ہو گا۔

عزت الرشق کا کہنا تھا کہ اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مجاھدین کے خوف اور دہشت سے پاگل اسرائیل طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اتر آیا ہے اور نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیل تین یہودی آباد کاروں کی گم شدگی کےباعث مغربی کنارے میں کریک ڈاؤن سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کی پٹی پر بمباری کر رہا ہے۔

عزت الرشق نے کہا کہ صہیونی فوج دو ہفتے قبل لاپتا ہونے والے تین یہودی آباد کاروں کی تلاش میں بری طرح ناکام رہا ہے اور اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت ناقابل قبول اور وحشیانہ دہشت گردی ہے اور اس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری قابض صہیونی ریاست پرعائد ہو گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.