اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ سے فوج واپس نہ بلائی تو دشمن کو مزید بھاری جانی نقصان سے دوچار کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلائے یا فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لیے تیار رہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی سفاک وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی دھمکیاں ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتیں اور نہ ہی فلسطینی عوام دشمن کی دھمکیوں سے خوف زدہ ہوں گے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مزید طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دشمن کی شکست کا واضح اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو کے لیے مفید مشورہ یہی ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ کی پٹی سے فوج واپس بلالیں ورنہ اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ابو زھری کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ریڈ کراس کی تجویز کے بعض نکات کی حماس نے حمایت کی ہے مگر اسرائیل نے اسے مسترد کردیا ہے۔
