• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ بندرگاہ کی مخالفت فلسطینی قوم کی دشمنی ہے:الزھار

منگل 01-03-2016
in حماس
0
0Pala0504
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے رکن اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان ڈاکٹر محمود الزھارنے صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کےغزہ کی پٹی میں بندرگاہ کی مخالفت پرمبنی اس موقف کو قوم دشمنی قرار ردیا ہے جس میں فتح کا کہنا ہے کہ غزہ کے ساحل پربندرگاہ پڑوسی ملک قبرص کے لیے نقصادن دہ ثابت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت قبرص کی تعمیرو ترقی اور اس کی وحدت کے خلاف نہیں مگر غزہ کی پٹی میں ایک بندرگاہ فلسطینی قوم اور غزہ کے شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ اس حق کی مخالفت کرنے والے فلسطینی قوم کے مخلص نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے کہا تھا کہ ان کی جماعت غزہ میں بندرگاہ کے قیام کے قیام کے اس لیے خلاف ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں قبرص کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ ان کی جماعت جلد ہی مصر کے ساتھ غزہ اور فلسطین کے تمام اختلافی معاملات پرکھل کر بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصری حکام کے ساتھ بیٹھ کر تمام اختلافی معاملات بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ مصر اور حماس کے درمیان اختلافات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ محمود الزھار کا کہنا تھا کہ ہم تمام عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔ حماس ہر اس ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے۔

انتفاضہ القدس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹرالزھارنے کہا کہ انہوں نے تحریک انتفاضہ 150 ایام میں بہترین نتائج اور اہداف حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود قبلہ اوّل کے دفاع میں جاری تحریک کو دبانے میں ناکام رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ بندرگاہ کی مخالفت فلسطینی قوم کی دشمنی ہے:الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.