مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیموں کے زیراستعمال گاڑٰوں کو دھماکوں سے اڑانے کا مقصد فلسطینی تحریک مزاحمت کوکمزور کرنے کی سازش تھی لیکن اس طرح کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے الزام عاید کیا کہ غزہ کی پٹی میں انتشار کو ہوا دینے کے واقعات کے پیچھے اسرائیل کے جاسوس ادارے اور فلسطینی اتھارٹی کے بعض عناصر ہیں جنہیں رام اللہ اتھارٹی کی پش پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں کاروں میں ہونے والے دھماکوں کی جامہ تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی قوم کو ان کے حقائق سے آگاہ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نمائوں کی پانچ گاڑیوں کو دھماکوں سے تباہ کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
