اسلامی تحریک مزاحمت "حماس نے آج جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے دو بڑے شہروں الخلیل اور نابلس میں "نفیر عام” کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں اپنے حامیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ الخلیل اور نابلس میں نفیر عام کو کامیاب بنانے کے لیے مظاہروں میں بھرپور حصہ لیں اور فلسطینی اور یہودی کالونیوں کو باہم ملانے والے مقامات پراحتجاج کریں۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی جانب سے آج جمعہ کو غرب اردن کے دو شہروں الخلیل اور نابلس میں نفیر عام کا اعلان کیا گیا ہے۔ نفیر عام کا مقصد مقامی آبادی کو اسرائیلی فوج کے منظم مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل میں نماز جمعہ کے بعد مسجد وصایا الرسو سے ایک بڑی ریلی نکلے گی۔
اس کے علاوہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بھی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ فلسطینی عوام سے ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کی درخواست ہے۔