• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

علاقائی بحرانوں کی آڑ میں اسرائیل مسئلہ فلسطین ختم کرنے کی سازش کررہا ہے:ھنیہ

پیر 11-04-2016
in حماس
0
0Pala0969
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کےسیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر سمیت تمام پڑوسی مسلمان اور عرب ملکوں سے خوش گوار تعلقات کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل علاقائی بحرانوں کی آڑ میں مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے مگر اس کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونی دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام عالم اسلام اور عرب ممالک کی ضرورت سے کبھی مستغنی نہیں ہوسکتے۔ اس لیے فلسطینیوں کو ہمیشہ پوری امت اور تمام پڑوسی مسلمان اور عرب ملکوں سے تعلقات کی ضرورت پیش آئے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد مصر کےدورے پر قاہرہ آیا تھا۔ اس وفد نے مصری حکام سےدو طرفہ تعلقات کی بحالی سمیت تمام حل طلب امور پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل علاقائی بحرانوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے تصفیے کے لیے اسرائیل علاقائی مسائل کو اپنے لیے ایک نعمت سمجھتا ہے مگر دشمن کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ملک میں قومی مفاہمت کے حوالے سے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس نے مفاہمت کے لیے جتنی قربانیاں دی ہیں اور کسی نےنہیں دیں۔ ہم نئے مفاہمتی معاہدے نہیں کرنا چاہتے بلکہ پہلے سے کیے گئے معاہدوں پرعمل درآمد کے لیے کوشاں ہیں۔

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ موجودہ تحریک انتفاضہ القدس نے دشمن کویہ پیغام دے دیا ہے کہ فلسطینی آزادی کی تحریک اب ایک نئی نسل کو منتقل ہوچکی ہے۔ پورے فلسطین کے نوجوانوں نے اس تحریک میں اپنا خون پیش کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ دشمن کو اپنی سازشوں میں کسی محاذ پربھی کامیابی نہیں ملے گی۔

سابق وزیراعظم نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے 10 سال مکمل ہونے پر عالمی برادری کے ضمیر کو ایک بار پھر جھنجھوڑ نے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اہل غزہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم پر جنگیں بھی مسلط کی گئیں اور ناکہ بندی کا عذاب بھی مسلط کیا گیا مگر غزہ کے عوام نے پورے دس سال سے ناکہ بندی کا عزم و استقلال کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا ہواہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعلاقائی بحرانوں کی آڑ میں اسرائیل مسئلہ فلسطین ختم کرنے کی سازش کررہا ہے:ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.