• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عرب لیگ نے القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کا تاثر مسترد کردیا

اتوار 22-02-2015
in حماس
0
plf arab-league-rejected
0
SHARES
0
VIEWS

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی نے کہا ہےکہ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ ’’القسام بریگیڈ‘‘ سمیت اسرائیل کے ناجائز تسلط کےخلاف جدوجہد میں سرگرم کسی بھی فلسطینی تنظیم کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد  کا سو فی صد حق حاصل ہے لیکن دہشت گردی اور آئینی اور قانونی مزاحمت کو خلط ملط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کےسربراہ کا بیان نہایت اہمیت کا حامل ہے اور حماس نے بھی اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ڈاکٹر نبیل العربی نے ان خیالات کا اظہار لندن سے شائع ہونے والے عربی اخبار ’’الحیات‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران ان کے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے ساتھ رابطے رہے ہیں تاہم انہوں نے مصر کی ایک عدالت کی جانب سے القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیرنو کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرالعربی کا کہنا تھا کہ ڈونرممالک کے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے قائم ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی عالمی برادری اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’’اونروا‘‘ کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے امداد فراہم کرے گی۔

انہوں نے خطے کے عرب ممالک میں جاری شورش میں اسرائیل کو قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب خطے میں کشیدگی کے پس پردہ اسرائیل کا ہاتھ ہے کیونکہ عرب ملکوں میں انارکی اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ صہیونی ریاست اپنے مفادات کے حصول کے لیے عرب ملکوں میں شورش کو ہوا دے رہی ہے۔

عرب لیگ کے سربراہ نے اپنے انٹرویو میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریون کی جانب منسوب وہ قول دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’اسرائیل اس وقت تک مضبوط فوجی طاقت نہیں بن سکتا جب تک مصر، شام اور عراق کمزور نہیں ہوجاتے‘‘۔

ڈاکٹر نبیل العربی نے کہا کہ اسرائیل خطے میں نسل پرستی کا گڑھ دنیا کی بڑی استعماری طاقت بن چکا ہے لیکن عالمی برادری اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور استعماری عزائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ روز اگر جزیرہ نما القرم پرقبضہ کرتا ہے تو اس پرپابندیاں عاید کی جاتی ہیں لیکن اسرائیلی جارحیت اور توسیع پسندی پر عالمی برادری کی زبانیں گنگ ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے اس دہرے معیارکے نتیجے میں انتہا پسندی جنم لیتی اور نوجوانوں میں تشدد کی طرف مائل ہونے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔

حماس کا خیرمقدم

دوسری جانب اسلامی حماس نے عرب لیگ کے سربراہ کے القسام سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نبیل العربی کے بیان سے القسام کے بارے میں پائے جانے والی منفی سوچ بالخصوص مصر کے بعض ذرائع ابلاغ کے منفی پروپیگنڈے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نبیل العربی نے فلسطینیوں کے بارے میں مصر کے تاریخی دور کی طرف واپس پلٹنے، غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو کھولنے اور فلسطینی عوام کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں مدد فراہم کرنے کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ حماس ان کے اس بیان کا خیرمقدم کرتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.