(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سابق سربراہ نے نائب امیر اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ عبدالغفار عزیز کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل نے عبدالغفار عزیز کی وفات پر گہرے دکھ او رصدمے کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں رہ کر نہ صرف مظلوم فلسطینی قوم کے کاز اور نصب العین کے لیے آواز بلند کی بلکہ وہ پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں اور انسانوں کے لیے آواز بلند کرتے رہے وہ صرف جماعت اسلامی یا پاکستان ہی کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا سرمایہ تھےانہوںنے پاکستان میں رہ کر حماس، دنیا کے آزادی پسند طبقوں ،مظلوم فلسطینیوں اور پاکستانی قوم کی ترجمانی کی۔