• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عبدالرحیم ملوح کا بیان فتح کی اندرونی شکست کا ثبوت ہے: ابو زھری

منگل 15-09-2009
in حماس
0
abu-zohri1
0
SHARES
0
VIEWS

abu-zohri1 اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم ملوح کا وہ بیان فتح کی داخلی پھوٹ کا واضح ثبوت ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگست کے شروع میں فتح کے ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس میں اراکین کے چناؤ میں قانون سے تجاوز کیا گیا۔

 

غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا کہ عبدالرحیم ملوح کا اس نوعیت کا پہلا بیان نہیں، ماضی میں فتح کے دیگر راہنما بھی جماعت میں موجود اختلافات کی نشاندہی کرچکے ہیں۔ عبدالرحیم ملوح کی جانب سے ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات اور اراکین کے چناؤ میں بے ضابطگیوں کا بیان فتح کی اندرونی شکست کا کھلا اعتراف ہے۔ ان کے اس بیان سے ظاہرہوتا ہے کہ فتح نام نہاد جمہوریت کی دعوے دار ہے، پارٹی کے اندرونی معاملات بھی جمہوری اصولوں کے مطابق نہیں چلائے جاتے بلکہ من پسند افراد کا اراکین کے لیے تعین کیا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تنظیم آزادی فلسطین کی موجودہ حیثیت نہایت متنازع ہے، جب تک اس کے اراکین کا چناؤ باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے نہیں ہوتا حماس تنظیم کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دے کرکسی صورت بھی تسلیم نہیں کرے گی۔ 2005 ء میں قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق فتح تنظیم آزادی فلسطین کی از سرنو تشکیل کی پابند ہے جبکہ صدر محمود عباس نے تنظیم میں بھی اپنی مرضی کے لوگ لگا رکھے ہیں، لہٰذا حماس اس کے فیصلوں کو کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.