(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کایہ فیصلہ اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کے خلاف سزا دینے کے لئے سنجیدہ اقدام ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سےایک جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم کی سنجیدہ تحقیقات کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجی عدالت کا اسرائیلی رہنماؤں کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی سزا دینے کے لئے یہ فیصلہ جرات مندانہ ، اور انصاف کے حصول کے لئے سنجیدہ اقدام ہے ۔
انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی جرائم کی مکمل تحقیقات کریں اور اس ضمن میں تحقیقات روکنے کی صہیونی کوششوں کےکسی بھی ممکنہ دباؤ کی مزاحمت کرے جومنصفانہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے۔اس کے راستے کے خلاف ہوسکتی ہے۔