• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالمی عدالت انصاف کی رکنیت، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا:حماس

جمعرات 02-04-2015
in حماس
0
plf time-to-bring
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت کی رکنیت کے باضابطہ اعلان کے بعد فلسطین میں مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اپنے ردعمل میں فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے جنگی جرائم بے نقاب کرنے کے لیے پوری قوم سے فلسطینیوں کا مقدمہ لڑے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوج داری عدالت کی رکنیت ملنے کے بعد صہیونی ریاست سے حساب چکانے کا وقت آگیا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کسی مصلحت پسندی کا شکار نہ ہو بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کو ’’آئی سی سی‘‘ کی رکنیت ملنے کے بعد صہیونی ریاست کو حاصل تحفظ اب ختم ہوچکا ہے۔ اب فلسطینیوں کے سامنے اسرائیل کو کٹہرے میں لانے اور اس کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کا بہترین موقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے طویل عرصے تک خود کو عالمی عدالت انصاف کے پردے میں چھپائے رکھا۔ عالمی برادری کی جانب سے تنہائی سے بچنے کے لیے فلسطین کو عالمی اداروں اور معاہدوں کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن چونکہ صہیونی ریاست سفارتی میدان میں یہ جنگ ہارچکی ہے اور فلسطینی یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ اب ضروری ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تمام مقدمات کھول دے۔ حماس کہنا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اب بھی نہ کی گئیں تو اسرائیل بعد میں کوئی ان جرائم سے روک نہیں سکے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی شہریوں پر بلا جواز کئی بار جنگیں مسلط کیں۔ مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی مدد سے فلسطینیوں کا قتل عام کرایا گیا۔ ہماری زمین پر تنگ کی گئی۔ فلسطین قوم سے اس کی ہرچیز چھین لینے کی سازشیں کی گئیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل سے ان تمام جرائم کا حساب چکایا جائے۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ کسی کے جرائم ساقط نہیں ہوجاتے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اگر کسی منظم گروہ یا ریاست نے کچھ عرصہ قبل کوئی جرم کیا ہے تو آج اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ قانون ہروقت اور ہرجگہ یکساں عمل کرتا ہے۔ اس لیے اسرائیل کو بچانے کی کوششوں کے بجائے صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لیے پوری قوت سے مقدمہ لڑا جائے۔

حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف سے رجوع کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ آٹھ سال سے جاری معاشی ناکہ بندی، سنہ 2004 ، 2006 ء، 2009 ، 2012 اور سنہ 2014 ء میں فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگوں کی کھلے عام تحقیقات کرانے اور ان جنگوں میں مارے جانے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کا حساب لینے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو کسی صورت میں معاف نہیں کرے گی۔ اسرائیل کو فلسطینی قوم کے وحشیانہ قتل عام حتیٰ کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ کل یکم اپریل کو عالمی فوج داری عدالت کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ رکن کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ فلسطین کو رکنیت ملنے کے خلاف اسرائیل نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.