(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس ترجمان نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ صیہونی ریاستی دہشتگری اور نسلی امتیاز کے حوالے سے تفصیلات نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے، عالمی برادری کو صیہونی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرنا چاہیئں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ہیومن رائٹس واچ’ کی رپورٹ جس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست اسرائیل کی صیہونی ریاستی دہشتگردی، فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز اور نسل کشی، اور منظم انداز میں جنگی جرائم کی تصدیق کی گئی ہے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرکے دنیا پر واضحکیاگیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست منظم انداز مں جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں صیہونی ریاست کا مکروہ چہرہ واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نہتے فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی ریاست غیر انسانی اور غیر قانونی طریقے اختیار کئے ہوئے ہے، رپورٹ کے بعد عالمی برادری کو اسرائیلی ریاست کا محاسبہ کرنے اور جرائم کی تحققات کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کرنا ہوگا۔