• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عارضی جنگ بندی سے قبل القسام کی تل ابیب پر راکٹوں کی بارش

پیر 11-08-2014
in حماس
0
plf rainingrockets
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت اتوار کی شام 72 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے بہادر جوانوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور کئی یہودی کالونیوں پر راکٹوں کی بارش کردی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے شروع ہوئی لیکن مقامی وقت کے مطابق رات 11:55 پر القسام بریگیڈ نے اسرائیل دارالحکومت پر "ایم 75” راکٹوں کے تابڑ توڑ حملے کیے۔ اس کے علاوہ کئی دوسری یہودی کالونیوں کریات ملاخی۔ مشرقی عسقلان، کفار عزا، سیدی تمان لاجسٹک ملٹری اڈے پر گراڈ اور  آٹھ "القسام” راکٹ داغے گئے۔

جنگ بندی پر عمل درآمد سے پانچ منٹ قبل اسرائیلی میڈیا نے بھی خبر دی تھی کہ تل ابیب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے ہوئے ہیں جن سے زور دار دھماکے سنے گئے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت جاری بالواسطہ مذاکرات میں فریقین نے گذشتہ روز جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ 27 گھنٹے کی اس جنگ بندی پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے عمل درآمد ہونا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.