• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

طلباءکی گرفتاریاں صیہونی ریاست کی بوکھلاہٹ کاواضح ثبوت ہے، حماس

ہفتہ 14-12-2019
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
طلباءکی گرفتاریاں صیہونی ریاست کی بوکھلاہٹ کاواضح ثبوت ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینی طلباء کی بلا جواز گرفتاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جعلی ریاست  اپنے  مذموم مقاصد میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ترجمان عبدالرحمان شدید نے جمال الطویل کی صاحبزادی بشریٰ الطویل  اور دیگر درجنوں فلسطینی طلباء کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کی بلا  جواز گرفتاریاں اور انہیں اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالنا دشمن کی کمزوری کا واضح ثبوت ہے۔

 مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج فلسطینی طلباء اور طالبات کو حراست میں لے یہ ثابت کررہی ہے کہ صہیونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور طالبات کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد فلسطینی تحریک آزادی کو کمزور اور آزادی کی منزل کو دور نہیں کرسکتی، صہیونی دشمن کو آخر کار ارض فلسطین سے نکلنا ہوگا۔

عبدالرحمان شدید نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران فلسطینی شہریوں بالخصوص طلباء وطالبات کے خلاف کریک ڈائون میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء کو گرفتار کرنا ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی وحشیانہ مہم شروع کر رکھی ہے۔

Tags: بشریٰ الطویلجمال الطویلصیہونی عقوبت خانے؎عبدالرحمان شدیدفلسطینی طلباء
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.