(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے صیہونی وزیراعظم کی دھمکی کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو القدس اور غرب اردن میں اپنے جرائم کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں پر دہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو کا دھمکی آمیز بیان ان کا جنگی جنون اور فلسطینی قوم پرخوف مسلط کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم القدس اور غرب اردن میں اپنے جرائم کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں پر دہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست مسجد اقصیٰ پر دھاووں، فلسطینی اسیران کے معاملے اور دیگر داخلی مسائل اور بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے۔حماس نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کے خلاف حماقتوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے مگر فلسطینی قوم صہیونی دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ اور تیار ہے۔