(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے تمام سازشی انتقامی حربے فلسطینی قوم کو گمراہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظلام کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ، يوسف الحساينہ نے مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے پانچوے انتفاضہ کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ "صیہونی دشمن صیہونی مقاصد کے حصول اور فلسطینیوں کے مقدس مقامات کو فراموش کرنے کی سازش میں مصروف ہے ،صیہونی دشمن اوسلو معاہدے کے بعد کی نسل کو شکست دینے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ شہید مهند حلبی اور اس مقدس مقصد کیلئے ان کے بعد شہید ہونے والے تمام شہداء صیہونی دشمن کی مکمل ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ۔
انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صیہونی ریاستی مظالم اور غیر انسانی انتقامی حربے فلسطینی قوم کو گمراہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں جس نے قابض دشمن کو مایوسی کا شکار کردیا ہے ۔