(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی نماز میں جمعہ میں کہا کہ فلسطینی مجاہدین، صیہونیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل دفاعی صلاحیتوں سے بہرہ مند ہیں اور غاصب صیہونیوں کے توسط سے فوجی مشقیں انجام دینے کا اقدام ، مزاحمت سے لاحق ان کو خوف و ہراس کے باعث ہے۔
تحریک حماس کے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے مزاحمت کی سرنگوں میں نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کے لئے ایک مشین تیار کی ہے۔