• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی جیلوں میں فلسطینیوں پر تشدد نسل کشی کا حصہ ہے۔ حماس

یہ مظالم صرف قیدیوں تک محدود نہیں، بلکہ ہر اُس شے کے خلاف ہیں جو فلسطینی شناخت، وجود اور مزاحمت کی علامت ہے۔

بدھ 04-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صہیونی  جیلوں میں فلسطینیوں پر تشدد نسل کشی کا حصہ ہے۔ حماس
0
SHARES
29
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ترجمان کاکہنا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اسیران پر جاری ظلم و ستم اور بربریت پر مبنی سلوک، فلسطینی قوم کے خلاف جاری نسل کشی اور قتل عام کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

یہ مظالم صرف قیدیوں تک محدود نہیں، بلکہ ہر اُس شے کے خلاف ہیں جو فلسطینی شناخت، وجود اور مزاحمت کی علامت ہے۔منگل کے روز جاری ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے بتایا کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو جس بے دردی سے تشدد، تذلیل اور انتقامی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ انسانیت کو جھنجھوڑ دینے کےلیےکافی ہے۔

حالیہ رپورٹوں کے مطابق عوفر جیل میں قیدیوں کو غیر انسانی حالات میں رکھا جا رہا ہے، جہاں انہیں نہ صرف طبی سہولتوں سے محروم کیا گیا ہے بلکہ روزمرہ کی بنیادی ضروریات بھی موئثر نہیں۔حماس نے انتباہ کیاہےکہ صہیونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں اسیران کی زندگی اس وقت بدترین خطرات سے دوچار ہے۔ خاص طور پر جب صہیونی ریاست کی فاشسٹ حکومت منظم انداز میں قیدیوں کو اذیتیں دے رہی ہے، انہیں ادویات، علاج اور انسانی سہولیات سے محروم رکھ رہی ہے اور تشدد کو ایک حکمتِ عملی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے۔

حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست کے مظالم صریح بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ حماس نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری عملی اقدامات اٹھائیں۔ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی ان ظالمانہ کارروائیوں کو روکا جائے اور صہیونی حکومت کو ان کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

حماس نے مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کی عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد کو تیز کریں اور ہر سطح پر مزاحمت کے تمام راستے اختیار کریں تاکہ قابض صہیونی دشمن کو اس کے جرائم کا حساب چکانا پڑے۔

Tags: صہیونیصہیونی جیلوںغزہفلسطینفلسطینیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.