• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 28 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شیرخوار کوزندہ جلانا جنگی جرم، فتح: بدلہ لیں گے:حماس

جمعہ 31-07-2015
in حماس
0
plf burning-war-crime
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس شہرمیں جمعرات اور جمعہ کے درمیان یہودی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک شیرخوار کے زندہ جلائے جانے کے واقعے کے بعد فلسطین میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور تحریک فتح سمیت ملک کی تمام بڑی اور چھوٹی جماعتوں نے اس اندوہناک واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین جنگی جرم قراردیاہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  مکان پرتیل چھڑک کر ایک شیر خوار کو زندہ جلا کرشہید اور اس کے والدین کو شدید زخمی کرنا یہودیوں کی فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشت گردی اور نفرت کا برملا اظہارہے۔ یہ ایک ایسا وحشیانہ عمل ہے جس کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حماس اس دہشت گردی کا مناسب بدلہ لے گی۔

حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیرخواربچے کا بہیمانہ قتل یہودیوں کی دہشت گردی ہے اور اس کا ذمہ داراسرائیل ہے۔ کیونکہ اس نوعیت کے جتنے بھی واقعات رونما ہوتے ہیں اس میں اسرائیلی حکومت خود ملوث ہوتی ہے۔ اسرائیلی حکومت اور اس کےریاستی ادارے خود فلسطینیوں کے وحشیانہ طریقے سے قتل عام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اس جرم کا بدلہ لینے کے لیے آزاد ہیں۔ اسرائیلیوں کو اس کی سزا بھگتنا ہوگی۔

دوسری جانب صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے بھی بچے کے مجرمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم قراردیا ہے۔ تحریک فتح کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ شیرخوار فلسطینی کی ظالمانہ شہادت کا ذمہ دار اسرائیل اورصہیونی وزیراعظم نیتن یاھو ہے جس نے یہودیوں کو فلسطینیوں کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کا نیا اعلان کرکےیہودیوں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا کھل کر ارتکاب کرتے پھریں۔

یاد رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر انتہا پسند یہودی دہشت گردوں نے ایک مکان پر تیل چھڑک کرآگ لگادی۔ گھرمیں سعد دویشہ اور اس کے بیوی بچے سو رہے تھے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچہ جھلس کرشہید، اس کا چار سالہ بھائی احمد زخمی اور والدہ اور والد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید بچے کی والدہ اور بھائی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہودی دہشت گردوں کی جانب سے نہتے فلسطینی خاندان کو گھرمیں آگ لگاکر زندہ جلانے کے مجرمانہ واقعے کے خلاف فلسطین بھرمیں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ غرب اردن میں نماز جمعہ سے قبل بھی بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ کئی مقامات پر صہیونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.