اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ شامی سیکیورٹی اہلکار مسلسل دسویں روز بھی دمشق میں یرموک فلسطینی مہاجر کیمپ میں خوراک، ادویہ، ایندھن اور روزمرہ ضرورت کی دیگر اشیاء پہنچانے کی اجازت دینے سے انکاری ہیں۔
سخت سردی کے موسم میں اشیائے ضروریہ سے محروم افراد جو بہت بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے۔
خبر رساں ادارے قدس پریس کو دیئے گئے بیان میں عزت الرشق نے بتایا کہ یرموک کیمپ میں نہتے فلسطینی مہاجرین کے گھروں پر آج بھی ھاون راکٹ برس رہے ہیں جس سے دسیوں شہادتیں اور سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شامی سیکیورٹی اہلکار یرموک کیمپ کا محاصرہ فی الفور ختم کریں تاکہ علاقے میں خوراک، ادویہ سمیت انسانی ضرورت کی دوسری اشیاء پہنچائی جا سکیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین