• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد بارے قوم کوآگاہ کیا جائے:ا بومرزوق

ہفتہ 27-12-2014
in حماس
0
plf presenttonation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد ریاست کے مطالبے پرمبنی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حقائق سے قوم کو آگاہ کرے۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے محض یہ بیان جاری کرنا کہ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے آٹھ نکات میں ترمیم کی جا رہی ہے کافی نہیں بلکہ قوم کو ان نکات کے بارے میں پوری طرح آگاہ کیا جائے۔

ابومرزوق کاکہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یک طرفہ طورپر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے بارے میں تنظیم آزادی فلسطین کی قیادت کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا اور قرارداد پیش کیے جانے سے قبل دیگر فلسطینی تنظیموں اور فلسطینی قیادت سے اس پر صلاح مشورہ کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قرارداد کا جو مسودہ سلامیت کونسل میں پیش کیا گیا جس میں اب مزید ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں بھی فلسطینی قوم کے بنیادی مطالبات سے انحراف کیا گیا تھا۔ اب مزید پسپائی اختیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور حقائق کو قوم سے چھپایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں پہلے بھی متعدد مرتبہ ترامیم کی جاچکی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اب مزید اس میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے آٹھ نکات میں مزید ترامیم کی جائیں گی اور اس کے بعد سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ فلسطین کی بیشتر سیاسی جماعتوں بشمول تحریک فتح کے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کرچکی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.