ترک خبر رساں ایجنسی”اناطولیہ” کے نامہ نگار نے بتایا کہ حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق ہفتے کی شام رفح گذرگاہ سے مصرمیں داخل ہوئے جہاں وہ قاہرہ کے ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعے قطر روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مرزوق کے ہمراہ حماس کے دو دیگر رہ نماء بھی بیرون ملک گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق دو ہفتے قبل ہی قطردل کی کامیاب سرجری کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔ ان کے ہمراہ حماس کے رہ نما عماد العلمی بھی غزہ آئے۔ العلمی پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری میں زخمی ہوگئے تھے اور ترکی میں علاج کے بعد واپس آئے ہیں۔
ڈاکٹر موسیٰ ابومرزوق سنہ 2011 ء میں شام میں مقیم تھے تاہم شام میں عوامی بغاوت کے بعد حماس نے اپنے دفاتر قطر منتقل کردیے۔ اب ڈاکٹر مرزوق اپنا زیادہ وقت قطر اور غزہ کی پٹی میں گذارتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
