اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مصرکی جانب سے رفح گذرگاہ کو مزید دو روز تک کھلا رکھنے کےفیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ قاہرہ حکومت گذرگاہ کو مستقل بنیادوں پرکھولنے کا اعلان کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت مصرکے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کے لیے پرامید ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ مصری حکومت غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی کو ختم کرنے میں معاونت کرے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مصری حکومت اور حماس کے درمیان رابطے قائم ہیں اور کسی بھی موڑ پرمنطقع نہیں ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ مصری حکومت نے جمعہ کے روز غزہ سے متصل گذرگاہ رفح کو تین دن کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ سوموار کے روز مزید دو روز کے لیے گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھلا رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
