مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد اور حماس کی جانب سے جاری الگ الگ بیانات میں غرب اردن میں بدھ اور جمعرات کو دو نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ صہیونی دشمن کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ قابض فوجیوں نے بدھ کو مغربی کنارے کے جنین شہرمیں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اکیس سالہ محمد علاونہ اور جمعرات کے روز 52 سالہ فلاح الریماوی کو ان کےگھروں میں گھس کر گولیاں مار دی تھیں جن کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
دونوں جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد علاونہ اور فلاح الریماوی کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صہیونی فوج کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کا خمیازہ بھگتا پڑے گا۔
حماس نے فلسطینیوں کے قتل کو صہیونی ریاست کا وحشیانہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اب بچ کرنہیں جائے گا اور نہتے فلسطینیوں کے قتل کا بدلہ لےگی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
