• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دوران حراست حماس حسن سلوک سے پیش آئی، رہائی میں تاخیر میریاپنی حکومت نے کی: شالیت

منگل 18-10-2011
in حماس
0
plf delays
0
SHARES
0
VIEWS

plf delays

پانچ سال حماس کے زیر حراست رہ کر رہا ہونے والے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت نے اپنی رہائی کے بعد ایک مصری چینل کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ دوران حراست حماس نے ان سے انتہائی اچھا سلوک برتا جبکہ میری اپنی حکومت نے میری رہائی میں بلا وجہ تاخیر کی ہے۔

 

مصری ٹیلی ویژن کی جانب سے نشر کیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران شالیت کا کہنا تھا ’’میں شالیت ہوں اور پوری طرح صحت مند ہوں، دوران حراست حماس مجھ سے حسن سلوک سے پیش آئی‘‘ انہوں نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ میری اپنی حکومت نے میری رہائی کے معاملے میں اتنے سال تاخیر کی۔
شالیت نے اپنی رہائی کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ میں بالکل صحت مند ہوں، آپ سب لوگوں سے مل کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے میں اس موقع پر اپنی رہائی کے لیے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے ایک ہفتہ قبل، جب تبادلہ اسیران معاہدے پر دستخط ہوئے، رہائی کی خبر دی گئی، اس وقت میرے جذبات ناقابل بیان تھے۔
انہوں نے کہا کہ میری رہائی میں اس قدر تاخیر حکومت کا ایک برا اقدام ہے۔ بہ قول تبادلہ اسیران معاہدے کے ایک بار ناکام ہونے کے بعد مصری حکومت کی جانب سے اسے کامیاب کروانے کے بعد اس کے حماس اور اسرائیل دونوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔
پانچ سالہ قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی فوجی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اسیری کے تجربے سے اپنے دوستوں کو آگاہ کرینگے۔
اس سوال پر کہ کیا وہ اپنی رہائی کے بعد اسرائیلی جیلوں میں موجود پانچ ہزار فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے مہم کی قیادت کریں گے گیلاد شالیت کا کہنا تھا یہ بڑی خوشی کی بات ہو گی کہ تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے اہل خانہ اور اپنے وطن میں پہنچ سکیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.