• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

دشمن سےفوجی تعاون مذاکرات کاروں کا کلچر ہے:الزھار

جمعہ 22-01-2016
in حماس
0
0Pal0202
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور سرکردہ فلسطینی رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون مذاکرات کاروں کا چلن بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار نے غزہ کی پٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں ںے دعویٰ کیا تھا کہ پچھلے دو ماہ میں عباس ملیشیا نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے اسرائیلیوں پر 200 حملے ناکام بنائے ہیں۔

ان کے اس اعترافی بیان پر فلسطین کی مذہبی، سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اسی تناظر میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ ماجد فرج کے بیان سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی دشمن کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کچلنے میں براہ راست ملوث ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی ملیشیا نے غرب اردن میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں عباس ملیشیا نے ایسے 200 حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineدشمن سےفوجی تعاون مذاکرات کاروں کا کلچر ہے:الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.