اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے قطری دارالحکومت دوہا میں روسی صدر کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی نمائندے اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فلسطینی سیاسی منظرنامے پر ہونے والی تازہ ترین پیشرفت خاص طور پر فتح اور حماس کے مفاہمتی معاہدے اور اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے معاملے اور غزہ پر مسلط محاصرے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملاقات میں حماس کے پولٹ بیورو کے دو ممبران جبکہ روسی وزارت خارجہ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے نائب چئیرمین اور قطر میں روسی سفیر بھی شامل تھے۔
