اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک وفد نے تنظیم کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات حماس کے وفد کے سرکاری دورہ ترکی کے موقع پر ہوئی۔ اس ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تازہ پیش رفت، قومی مصالحت اور خطے کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکی میں اپنے قیام کے دوران حماس کا وفد ملک کے دوسرے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا۔ حماس کے وفد میں پولٹ بیورو کے رکن سامی خاطر، خلیل الحیہ، محمد نصر اور صالح العاروری شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین