• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کی سوشل میڈیا پرکسی قسم کی سرگرمی کی سختی سے تردید

پیر 04-01-2016
in حماس
0
Khal Mash
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے کسی بھی اکاؤنٹ کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے ذریعے کسی قسم کی سرگرمی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق خالد مشعل کے نام سے سوشل میڈیا پر قائم جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ ایک بار پھر زیربحث آگیا ہے۔ خالد مشعل سمیت جماعت کی قیادت نے ان جعلی اکاؤنٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد مشعل کے نام سے سرگرم جتنے بھی اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر موجود ہیں ان پر پوسٹ کردہ بیانات کا جماعت کےسیاسی شعبے کے سربراہ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ خالد مشعل کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ادھر حماس کے سیاسی شعبے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کا سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی قسم کے بیان جاری کرتے ہیں۔ خالد مشعل کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر جتنے بھی اکاؤنٹس چل رہےہیں وہ سب جعلی ہیں جن کا حماس یا خالد مشعل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے ان اکاؤنٹس پرچلنے والے بیانات کا بھی خالد مشعل اور جماعت کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عزت الرشق نے اپنے ’’ٹویٹر‘‘ اکاؤنٹ کے ذریعے اس امر کی وضاحت کی کہ بعض علاقائی قوتیں حماس کو بدنام کرنے اور سازشوں کو ہوا دینے کے لیے خالد مشعل کےنام سے جعلی اکاؤنٹس چلا رہی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ خالد مشعل کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ حماس عوام الناس پریہ واضح کررہی ہے کہ سوشل میڈیا پرخالد مشعل کے نام سے سرگرم اکاؤنٹس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ان کا نہ تو فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی ٹویٹر پر ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار اور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالستار قاسم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خالد مشعل کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانا حماس اور مزاحمت کے خلاف جاری سازشوں کا حصہ ہے۔ ان سازشوں میں وہ عناصر ملوث ہوسکتے ہیں جو اسرائیل کو خوش کرنا چاہتےہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineخالد مشعل کی سوشل میڈیا پرکسی قسم کی سرگرمی کی سختی سے تردید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.