فلسطین کی بڑی مذہبی سیاسی جماعت "اسلامی تحریک مزاحمت ” حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جمعہ کی شام مصر پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کا وفد مصری حکام اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے ساتھ مفاہمت کے سلسلے میں بات چیت کرے گا۔
قبل ازیں حماس کے وفد میں شامل تنظیم کے رہ نما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے "مرکزاطلاعات فلسطین” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خالد مشعل کے دورہ مصرکے دوران تین اہم امور بات چیت کی جائے گی۔ ان تین اہم امور میں فلسطین کی مجموعی صورت حال، مفاہمت کے سلسلے میں بات چیت، بھوک ہڑتالی اسیران اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے عالمی اور علاقائی سطح پرعرب قیادت کو منظم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ڈاکٹر اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ خالد مشعل نے صدر محمود عباس سے بھی ٹیلفون پر بات چیت کی ہے اور اپنی قاہرہ آمد کے بارے میں انہیں مطلع کرنے کے ساتھ اسیران کے مسائل پر ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین