اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس میں بین الاقوامی تعلقات شعبے کے چئیرمین اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اتوار کے روز اردن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فرماں رواں کنگ عبد اللہ سے ملاقات میں تحریک حماس اور اردن کے مابین مستقبل کے تعلقات بارے گفتگو کریں گے۔
حماس کے رہنما نے بتایا کہ اردن کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے پر بہت سے امور ہیں، اردنی فرماں رواں سے ملاقات میں بعد متوقع مذاکرات میں جن پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ ؒ
واضح رہے کہ حماس کا وفد گزشتہ شام ہی خالد مشعل کے دورے کی تیاریوں کے لیے عمان پہنچ چکا ہے۔ اس وفد میں حماس کے نائب صدر موسی ابو مرزوق،عزت رشق، محمد نزال اور محمد نزال سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی شامل ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سینیئر قائدین پر مشتمل ایک وفد ہفتے کی شام اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گیا ہے۔ حماس کے وفد کی آمد کا مقصد تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے آج دورہ اردن اور ان کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی تیاریوں کو مکمل کرنا ہے۔
حماس کے ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عمان پہنچنے والے حماس کے وفد میں تنظیم کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے اراکین سامی خاطر، عزت رشق، محمد نزال اور محمد نصر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے قطری ولی عہد شہزادہ حمد بن آل ثانی کے ہمراہ عمان آئیں گے جہاں ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس لیڈر کی عمان آمد کے بعد ان کی ملاقات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ سب سے پہلے اردنی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور وزیراعظم عون الخصاونہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد ان کی ملاقات ملک کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم سے ہو گی۔