• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے مغرب سمیت تمام اقوام سے رابطے ہیں:اسماعیل ھنیہ

پیر 16-03-2015
in حماس
0
plf relation-with-world
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اورسابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے مغربی ممالک سمیت تمام اقوام سےرابطے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حماس اعتدال پسند اسلام کی نمائندہ ہے اور انتہا پسندی کی حمایت نہیں کرتی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے حماس کی حمایت میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’’ٹیوٹر‘‘ پر جاری #AksHamas کے عنوان سے مہم میں حصہ لیتے ہوئے  اپنی ’’ٹویٹ‘‘ میں کہا کہ حماس ایک مزاحمتی تنظیم ہے جو صرف صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور آزادی فلسطین کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس انتہا پسند اسلام کی حامی نہیں بلکہ اعتدال پسندانہ نظریات کی پیروکار ہے۔ ہماری جدو جہد فلسطینیوں کے حقوق اور ارض وطن کی آزادی کے لیے ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے ٹیوٹر پرجاری حماس کی حمایت میں مہم میں حصہ لیتے ہوئے شرکاء کے سوالوں کے بھی جوابات دیے۔ اسماعیل ھنیہ کوئی تین گھنٹے تک ٹیوٹرصارفین کے سوالوں کے جوابات دیتے رہے۔ انہوں نے فلسطینی سیاسی قوتوں میں مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس قومی وحدت کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی۔

ایک صارف نے ان سے اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنے والی اس جنگ بندی کی اس پیش کش کے بارے میں پوچھا جس میں اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ کو مغربی کنارے سے الگ کردیا جائے تو تل ابیب پانچ سال کے لیے جنگ بندی، غزہ میں ہوائی اڈے اور بندرگاہ کےقیام کے لیے تیار ہے۔ اس پراسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی کے حوالے سے ماضی میں بھی تجاویز دی گئی ہیں لیکن ہم کسی بھی تجویز کا فوری جواب نہیں دیتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مصری حکومت کی طرف سے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ قاہرہ کی عدالت کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے باوجود حماس اور مصرکے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصر سمیت حماس کے پوری عالمی برادری اور مغربی اقوام کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔ پچھلے سال قاہرہ میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے بھی حماس کے ساتھ رابطے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے مسلسل تین گھنٹے تک انٹرنیٹ پر جاری مہم کے دوران 160 سوالوں کے جواب دیے اور اوسطا ایک گھنٹے میں 53 جوابات دیے گئے۔ اسماعیل ھنیہ سے سوال پوچھنے والوں میں لاطینی امریکا، برازیل، ارجنٹائن، چلی، امریکا، عرب ممالک میں سعودی عرب، الجزائر، مراکش، تیونس، جنوبی افریقا، ترکی، انڈونیشیا، فرانس، برطانیہ اور دیگر ممالک کے صارفین کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.