(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قطری سفیر سے غزہ میں اہم ملاقات۔فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے غزہ میں قائم دفتر میں قطری سفیر برائے فلسطین محمد ال عمادی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی تاہم حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قطری سفیر جو کہ غزہ ،قطر کے مابین تعلقات کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے چئیر مین بھی ہیں حال ہی میں غزہ کے دو روزہ دورے پر پہنچے تھے۔