انسانی حقوق کی انجمن تضامن فاونڈیشن نے کہا ہے کہ قابض حکام نے حماس کے تین اسیر رہنماوں کو ابھی حال ہی میں تفتیشی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
تضامن فاونڈیشن کے محقق احمد بیتاوی نے کہا ہے کہ خفیہ سروس نے 50 سالہ عدنان عصفور اور 47 سالہ رافت ناصف کو نقب جیل سے تقتیشی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس معلومات ہے کہ جس سے ان کی حماس میں کی جانیوالی سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے۔
جنین سے تعلق رکھنے والے رہنما 40 سالہ عبدل باسط الحج کو 14 مارچ 2013 میں حراست میں لے کر فوری طور پر جلامہ تفتیشی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیتاوی نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں نے عصفور اور ناصف کی حراستوں میں بلاتفتیش 12 دنوں کا اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں رہنماوں کو تفتیشی مراکز میں منتقل کرنے کے بعد ان سے انتہائی سختی سے تفتیش کی جا رہی ہے اور انہیں انتہائی چھوٹے قید خانوں میں قید رکھا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین