• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی قیادت جلد ہی روس اور ایران کا دورہ کرے گی: ابو مرزوق

ہفتہ 12-09-2015
in حماس
0
plf abu
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ جماعت کی قیادت کو دورہ روس کی دعوت مل چکی ہے اور اب حماس کا وفد جلد ازجلد ماسکو اورتہران جانے کی تیاری کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ طے نہیں پا سکا ہے۔

حماس کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ان خیالات کا اظہار بیروت میں ترک خبر رساں ایجنسی”اناطولیہ” کودیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کا دورہ مسئلہ فلسطین کے مفاد میں ہے۔ اس لیے حماس کا وفد جلد ہی روس اور ایران کے دورے پر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے ان تمام ملکوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں جو فلسطینیوں کے حقوق تحریک آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت دورہ ماسکو کی تیاری کررہی ہے اور جلد ہی ایران کا بھی دورہ کرے گی۔

ڈاکٹر ابو مرزوق کاکہنا تھا کہ حماس اور عالمی برادری کے درمیان تعلقات کی بنیاد مسئلہ فلسطین ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حماس کے عالمی سطح پر تعلقات میں مزید اضافہ ہوا اور پہلے سے قائم تعلقات مزید مضبوط تر ہوتے چلے جائیں۔ کسی ایک ملک کی وجہ سے حماس کے دوسرے ملک سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

حماس کے لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس مشن میں جو بھی فلسطینیوں کا ساتھ دے گا حماس اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے فلسطینی سیاسی قوتوں اور فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ عرب ممالک میں جاری تنازعات میں خود کو غیر جانب دار رکھیں اور اپنی تمام تر توجہ صرف فلسطین کی آزادی پر مرکوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور ترکی کےدرمیان تعلقات دن بہ دن مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے محصورین کی مدد کرنے پر ترکی اور قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

غزہ کی پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ فریقین میں نہ تو کوئی بالواسطہ یا براہ راست بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی ابھی تک کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔ کوئی طویل یا محدود مدت کے لیے جنگ بندی کا سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو بھی جنگ بندی معاہدہ ہوگا اس میں غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنا پہلی شرط ہوگی۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ذمہ داری مصری حکومت پرعاید کی گئی تھی مگر مصرنے اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی بھی محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہوئی ہے۔ اب بھی مصر اگر جنگ بندی معاہدہ کرانے کی کوشش کرتا ہے تو فلسطینی اس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مصر کے ساتھ غزہ کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ وسط اگست میں غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے چار فلسطینیوں کے اغواء کے واقعے نے قاہرہ اور غزہ کے درمیان ایک بارپھر کشیدگی پیدا کی۔ ہم مصری حکومت کو چارفلسطینیوں کے اغواء کا اس لیے ذمہ دار سمجھتے ہیں کہ یہ واقعہ مصر کی سرزمین پر ہوا ہے۔ مصری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کسی قسم کی کوشش نہ کرنا کئی قسم کے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.