• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی طرف سے کل جمعہ ’’ دفاع قبلہ اوّل ‘‘کے لیے نفیر عام کا اعلان

جمعرات 07-03-2019
in حماس, خاص خبریں
0
حماس کی طرف سے کل جمعہ ’’ دفاع قبلہ اوّل ‘‘کے لیے نفیر عام کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی ریشہ دوانیوں کے خلاف اور مقدس مقام کے تاریخی اور اسلامی تشخص کے دفاع کے لیے ملک بھر میں ’’ نفیرعام‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے غزہ کی پٹی، غرب اردن ، القدس اور اندورن فلسطین میں دفاع قبلہ اوّل ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں شہریوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ’’باب رحمت‘‘ میں اسرائیلی فوج کی یلغار اور وہاں پرفلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے محروم رکھنے کی سازش، قبلہ اوّل کو یہودیانے اور مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی روز مرہ جاری بے حرمتی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز دفاع قبلہ اوّل ریلیوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی چیک پوسٹوں کے قریب جمع ہوکر نماز ادا کریں اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کےخلاف آواز بلند کریں۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی ریاست میں ہیکل سلیمانی کے لیے سرگرم صیہونی تنظیموں نے آج جمعرات کی شام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اورباب رحمت میں داخل ہونے کی مذموم مہم شروع کی ہے۔

Tags: اسرائیلالقدسجلسےجمعہحماسدفاعریلیوںصیہونیغرب اردنغزہفلسطینقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.