حماس کے ایک وفد نے جنوبی لبنان میں قائم عالمی ادارے ریڈکراس کے ترجمان ریاض دبوق سے ملاقات کی اور القدس میں ریڈ کراس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے والے فلسطینی اراکین پارلیمان کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف
ایک احتجاجی قرار داد جمع کروا دی ہے۔ یہ قرارداد عالمی ادارے کےسربراہ کے نام لکھی گئی ہے۔
لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کےرکن جہاد طہ نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی اسپپکر،وزرا اور اراکین پارلیمان کی گرفتاریاں قانون بین الاقوام، عالمی معاہدوں اور تمامعالمی تنظیموں کے ضوابط کی کھلی توہین ہے۔
طہ نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ڈاکٹر عزیز دویک سمیت تمام اراکین پارلیمان کو رہا کرنے پر مجبور کریں۔ حماس کے رہنما نے تمام فلسطینی جماعتوں سے مفاہمت پر عمل کرنے اور متحد ہو کر دشمن کے خلاف لڑنے کی اپیل بھی کی۔