مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز مصر کے ایک وکیل نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی تھی۔ اس درخواست پر اگرچہ عدالت اپنا فیصلہ دے چکی ہے جس میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قراردیا گیا تاہم درخواست گذار کا کہنا تھا کہ اس نے غلط فہمی کی بنیاد پر حماس کے خلاف درخواست دائر کردی تھی۔
حماس کے خلاف دی گئی درخواست واپس لینے پر جماعت کی جانب سے مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ حماس کےپارلیمانی لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا کہ حماس کےخلاف دی گئی درخواست واپس لینے سے قاہرہ اور غزہ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حماس اور مصر کو ایک دوسرے کے قریب ہونے کا ایک نیا موقع ملے گا۔
ڈاکٹر بردویل نے مصری حکومت پر زور دیا کہ وہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ بھی تبدیل کرے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین