(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک "حماس” یورپی ممالک کی عدالتوں میں "حماس” کو دہشتگرد تحریکوں کی فہرست سے نکالنے کیلئے ہرممکن اقدامات کو جاری رکھے گی۔
غزہ میں بین القوامی تعلقات کونسل کے سربراہ اور حماس کے سیاسی شعبے کے سینئررکن "باسم نعیم” نے ایک نیوز ویب سائیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حماس "پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حماس فلسطینی قوم کی آزادی کی آئینی جدو جہد کررہی ہے جسے ختم نہیں کیا جائے گا۔ باسم نعیم نے کہا کہ یورپی ممالک کی حماس اور القسام بریگیڈ کے حوالے سے پالیسی غیراخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ یورپی ممالک اسرائیلی ریاست اور صہیونی لابی کی خوش نودی پرمبنی ہے۔حماس رہ نما نے کہا کہ حماس یورپی ممالک کی عدالتوں میں قانونی جنگ جاری رکھے گی۔ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے یورپی ممالک کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ حماس پر دہشت گردی کا الزام ساقط کرنے کے لیے قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی ایک عدالت نے حماس اور جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔