(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اظہار یکجہتی فلسطین کو بھرپور انداز سے مناتی ہے لیکن اس دن کی مناسبت سے لگائے جانے والے نعرے کے بجائے عملی اقدمات کا مظاہرہ کیا جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبدالطیف القانو ع نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے کو ایسے عملی اقدامات میں بدل دے جس سے ان کی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو اور وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔
انھوں کہا کہ اس دن کو فلسطینی عوام کے جاءز اور منصفانہ حقوق کو دنیا کو بار کرانے کے لیے مختص کیا گیا ہے تاہم فلسطین پر "قبضہ اور محاصرے کے نتیجے میں ہمارے لوگوں کے ظلم و ستم اور روز مرہ کے مصائب کو مستقل یاد رکھنا چاہئے۔”
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو 1977 میں مختص کیا تھا ، وہی دن ہے جب یو این جی اے نے 1947 میں فلسطین کی تقسیم کی قرارداد 181 منظور کی تھی۔