• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا تاسیسی جلسہ، پانچ لاکھ افراد کی شرکت

اتوار 09-12-2012
in حماس
0
plf hamas tasees e jalsa
0
SHARES
1
VIEWS
 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر غزہ کی پٹی میں نکالے گئے جلوس میں کم سے کم پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ فلسطینی قوم کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی اور ہر وہ ہاتھ جو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے کے لیے بڑھے گا اسےکاٹ دیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز غزہ کے وسط میں حماس کے یوم تاسیس کے جلسے میں فلسطین کے اندر، باہر عرب اور اسلامی ملکوں کی جانب سے آئے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کے اسٹیج پر آتے ہی لاکھوں لوگوں نے آزادی، تکبیر، حماس زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔بعد ازاں تاسیسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماس  رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی قوم آج اپنی آزادی کی منزل کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔ فلسطینیوں کی منزل کا یہ راستہ اگرچہ کٹھن اور پرخطر ہے لیکن فلسطینی قوم اپنے خون سے اپنی تاریخ لکھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مشعل سمیت حماس کی جلا وطن قیادت کا غزہ آنا حماس ہی کی نہیں بلکہ پوری فلسطینی قوم کی کامیابی کی علامت ہے۔اس موقع پر حماس کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر نے نقاب پوش انداز میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا دشمن ہم سے زیادہ مادی وسائل رکھتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وسط نومبر کو کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ فلسطینی ہاتھ پاؤں توڑ کر نہیں بیٹھے ہوئے بلکہ وہ اپنے دفاع کی ہرممکن تیاری کے ساتھ ہمہ وقت حالت جنگ میں رہتےہیں۔ القسام بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ ہم دشمن کی طر ف سے بڑھنے والے ہرخطرناک ہاتھ کو کاٹ دیں گے اور ہر اس آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا جو فلسطینیوں کو میلی نظر سے دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے دشمن کے خلاف اپنی طاقت کا دسواں حصہ بھی استعمال نہیں کیا تھا، لیکن دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا گیا اگر مجاہدین کی جانب سے پوری طاقت کے ذریعے جواب دیا جاتا تو دشمن کو لاشیں اٹھانے کی فرصت بھی میسر نہ ہوتی۔

 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.