(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی اتفاق رائے سے حکومت تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی کے خبررساں دارے اناطولیہ سے گفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ حماس فلسطین کے سیاسی نظام کو اپنے کنٹرول میں کرنے میں دلچسپی نہیں رکتھی ہے بلکہ قومی اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ قومی اتفاق رائے سب سے اہم ہے ، اس کے بعد ہی ہم دیگر مسائل سے نبرد آزماہوسکتے ہیں لیکن اگر قومی اتفاق رائے نہیں تو مسائل کے حل کی کوئی امید ہی نہیں ۔
انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ ہونے والے انتخابات فلسطین کی دوبڑی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان موجود تمام تنازعات کے خاتمے کا باعث بنیں گے ۔