• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: قلقیلیہ کی کارروائی نسل کشی اور صہیونی قبضے کے خلاف فطری ردعمل

فلسطینی عوام کسی بھی صورت میں قابض اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں اور صہیونیت کے عمل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

پیر 29-09-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس: قلقیلیہ کی کارروائی نسل کشی اور صہیونی قبضے کے خلاف فطری ردعمل
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ قلقیلیہ کے مشرق میں واقع جیت چوک پر ایک فلسطینی مجاہد کی جانب سے کی جانے والی گاڑی چڑھانے کی کارروائی دراصل غزہ کی پٹی میں جاری فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی اور مغربی کنارے و القدس میں قتلِ ِِِعام، گرفتاریوں، یہودیانے اور صیہونی بستیاں بسانے کی مجرمانہ پالیسیوں کے خلاف ایک فطری اور جائز ردعمل ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جرات مندانہ کارروائی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ فلسطینی عوام کسی بھی صورت میں قابض اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں اور صہیونیت کے عمل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ اس بات کا بھی پیغام ہے کہ جب تک قبضہ برقرار ہے، مزاحمت بھی قائم رہے گی اور قابض حکومت کی جابرانہ پالیسیاں فلسطینی قوم کے عزم و ارادے کو کبھی شکست نہیں دے سکتیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی روزانہ کی قتل و غارت، جبری بے دخلی اور صیہونی آبادکاروں کے مسلسل حملے جو قابض فوج کی سرپرستی میں جاری ہیں ان سب کا لازمی نتیجہ عوامی غصے اور مختلف انداز کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کی صورت میں ہی نکلے گا۔

حماس نے فلسطینی عوام سے ہر جگہ اپنی صفوں کو مضبوط کرنے، اپنی قوتوں کو یکجا کرنے اور میدانِ عمل میں قابض اسرائیل اور آبادکاروں کے خلاف مقابلے کو تیز کرنے کی اپیل کی۔ بیان میں کہا گیا کہ میدان ہی وہ جگہ ہے جہاں صیہونی بربریت، نسل کشی اور ظلم کا اصل جواب دیا جا سکتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان واقع جیت کے چوراہے پر ایک فلسطینی گاڑی تیزی سے آگے بڑھی اور صیہونی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے گاڑی چلانے والے مجاہد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔ مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے دوران ایک صیہونی فوجی بھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

Tags: حماسصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطیننسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.