• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 27 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس عالمی برادری سے تعلقات کو مستحکم کرے گی: ابو مرزوق

منگل 21-07-2015
in حماس
0
plf strengthen-relation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بیت المقدس،مسجد اقصیٰ اور پورے فلسطین کی غاصب اسرائیل سے آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی اور اس جدو جہد میں مدد کرنے والوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں دورہ سعودی عرب کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ حماس قیادت کے دورہ سعودی عرب کے من پسند نتائج مرتب کرکے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اور خطے میں جاری تبدیلیوں کے حوالے سے جہالت کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے پرانے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نیا رخ دے رہا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات بدل رلے ہیں۔ یہی وجہ کہ امریکیوں کی پالیسی کے خلاف عرب خطے میں لوگوں میں سخت نفرت اور غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ حماس صرف فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والی جماعت ہے جس کا کسی دوسرے ملک کے ساتھ کوئی تنازع نہیں۔ حماس تمام عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی خوش گوار تعلقات کےقیام کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت کی اجتماعیت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ تمام تر اختلافات اپنی جگہ مگر فلسطین اور قبلہ اول کے حوالے سے پوری اسلامی دنیا کا موقف یک ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.