شعبہ مہاجرین نے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد فلسطینی مہاجرین کی آواز کو دنیا بھر اورغیر ملکی ذرائع ابلاغ تک پہنچانا ہے۔ ویب سائٹ کے اس نئے ایڈیشن کی وجہ سے بے وطن فلسطینی مہاجرین کے معاملات میں دلچسپی رکھنے والی تنظیموں تک لٹے پٹے مہاجرین کی آواز موثر طور پر پہنچ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کے دیگر زبانوں میں ایڈیشنز جاری کرنے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔
عبد اللہ حسونہ نے بتایا کہ ویب سائٹ کا آغاز سب سے پہلے عربی زبان حماس کے شعبہ مہاجرین کے ساتھ ہی ہوا تھا، اس کے بعد ویب سائٹ کے فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر پیج بنائے گئے۔عربی ایڈیشن سے تحقیق کاروں اور دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھرپور استفادہ کیا ہے۔عربی ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد یہ انگلش ایڈیشن ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین