فلسطین(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تنظیم” حماس "کے سربراہ اسمٰعیل ھنیہ کاگزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے مقررامن عمل برائے مشرقی وسطیٰ کے معاون خصوصی نيكولائی ملادينوف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
اسمٰعیل ھنیہ نے متحدہ کی جانب سے مقررامن عمل برائے مشرقی وسطیٰ کے معاون خصوصی نيكولائی ملادينوف کو اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 12سالوں سے محصور غزہ پر اسرائیلی فوج کے حالیہ وحشیانہ حملوں جس میں بچوں اورخواتین سمیت 27 افراد شہید 100سے زیادہ زخمی اور 300 سے زائد رہائشی عمارات کی تباہی اور فلسطینیوں کے دیگر سنجیدہ مسائل سے آگاہ کیا ، اسمٰعیل ھنیہ نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حالت زار اور قیدیوں کی جانب سے جاری بھوک ہڑتال سے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔