• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس رہ نما کو مغربی کنارے میں اغوا کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 22-01-2015
in حماس
0
plf kidnap-unsuccessful
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مقامی رہ نما نادر صوافطہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔ اغواء کاروں کا دعویٰ تھا کہ ان کا تعلق فلسطینی انٹیلی جنس ادارے سے ہے تاہم سیکیورٹی اداروں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حماس رہ نما نادر مصطفیٰ نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طوباس شہر میں ان کی دکان کے باہر باوردی مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور اپنے ساتھ چلنے کا حکم دیا۔ مسلح حملہ آور خود ایک کرائے کی ٹٰیکسی میں سوار تھے جو ایک سیاحتی مرکز سے کرائے پرلی گئی تھی۔ ٹیکسی پراس کی نمبرپلیٹ بھی نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے دونوں مسلح افراد میرے بھتیجے کی دکان پر آئے اور کہا کہ ہم مصطفیٰ نادر کے دوست ہیں۔ وہ اپنے ساتھ انہیں میری دکان پر لایا۔ جب میں نے ان کا تعارف پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم خفیہ ادارے کے اہلکار ہیں آپ کو ہمارے ساتھ چلنا ہوگا۔ میں نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کیا اور کہا کہ میں تو سرکاری ملازم ہوں۔ اگرآپ کو مجھے گرفتار ہی کرنا ہے تو وارنٹ دکھائیں اور قانونی طریقے سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری گاڑی میں رکھا ہے۔ آپ آئیں وہیں آپ کو دکھاتے ہیں۔ میں جب باہر نہ نکلا توانہوں نے گاڑی سے لا کر مجھے ایک جعلی وارنٹ دکھایا اور ساتھ ہی کہا کہ اگر میں خود ان کے ساتھ نہ چلا تو وہ طاقت کے ذریعے مجھے اٹھا لیں گے۔ تاہم کچھ دیر کی تلخ کلامی کے بعد وہ دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلے گئے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ میں نے اس کے بعد طوباس میں انٹیلی جنس ادارے کے دفتر میں رابطہ کیا اور ساری صورت حال کے بارے میں بتایا تو انہوں نے ایسے کسی وارنٹ جاری کیے جانے سے صاف انکار کیا ہے۔ صوافطہ کا کہنا ہے کہ میں نے فلسطینی پولیس کے تمام اداروں سے رابطہ کیا تو سب نے کہا کہ انہوں نے کسی کو آپ کی گرفتاری کے لیے نہیں بھیجا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.