مرکزاطلاعات فلسطین کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کے مطابق ڈاکٹر ابو مرزوق جمعہ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ سےدوحی روانہ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ابو مرزوق علیل ہیں اور علاج کے لیے دوحہ پہنچے ہیں۔
حماس رہ نما ابو مرزوق کئی ماہ کے بعد غزہ سے باہر آئے ہیں۔ دوحہ آمد پر ان کی حماس کی دیگر قیادت بالخصوص جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے بیشتر ارکان عزت الرشق، محمد نصر اور دیگر دوحہ ہی میں مقیم ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ابو مرزوق نے چند ماہ قبل مصری حکام کو درخواست دی تھی کہ وہ انہیں بیرون ملک علاج کے لیے قاہرہ کے راستے سفر کی اجازت فراہم کریں۔ مصری حکومت کی جانب سے جنوری کے آخر میں ابو مرزوق کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی تھی۔ ابو مرزوق شام میں حماس کے سیاسی شعبے کے سرکردہ رکن رہے ہیں۔ وہ شام میں 2011 ء کے بعد سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کےبعد وہاں سے قطر اور پھر غزہ منتقل ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین