اسلامی تحریک مزاہمت "حماس” کے پولٹ بیورو کے نائب اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ سے منگل کے روز جنوبی افریقا کے سفیر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسماعیل ھنیہ نے مہمان سفیر کو محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں سیاسی اور انسانی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے لئے افریقی عوام کی مدد اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔
افریقی سفیر نے غزہ اور فلسطینی عوام کی استقامت میں اپنے ملک کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا جنوبی افریقا فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت میں بھی تعاون کرے گا۔
اسماعیل ھنیہ نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور مفاہمتی دستاویزات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین